14 جنوری 2019 - 12:09
امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکہ میں سعودی سفیر خالد بن سلمان نے مائیک پومپیوکا استقبال کیا۔ مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قطر میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ سعودی حکام سے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر بات ہوگی۔

.......

/169